فیسبک صارفین کے لیے بہترین ہوٹل میں بالکل مفت قیام کی پرکشش آفر   


کو شائع کی گئی۔ November 29, 2014    ·(TOTAL VIEWS 800)      No Comments

news-1416930163-5256سٹاک ہوم (یو این پی) ہر وقت فیس بک سے چمٹے رہنے والوں کو اکثر منفی باتیں ہی سننے کو ملتی ہیں، کوئی کہتا ہے کہ یہ صرف وقت کا ضیاع ہے تو کوئی اسے قابلِ مذمت شوق قرار دیتا ہے، لیکن سویڈن کے ایک شاندار ہوٹل نے فیس بک کے ہیروز کو ایک بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
مشہورِ زمانہ ہوٹل Nordic Light نے پیشکش کی ہے کہ اگر فیس بک پر آپکے فرینڈز کی تعداد 2000 ہے تو آپ سات روز کے لیے اس مہنگے ہوٹل میں بالکل مفت قیام کرسکتے ہیں۔ صرف یہ نہیں بلکہ دیگر کئی پیکجز بھی متعارف کروائے گئے ہیں جن کی تفصیل کچھ یوں ہے:

فیس بک:
2000 فرینڈز مفت قیام
1500 فرینڈز 15 فیصد ڈسکاؤنٹ
1000 فرینڈز 10 فیصد ڈسکاؤنٹ
500 فرینڈز 5فیصد ڈسکاؤنٹ
100,000پیج فینز مفت قیام

اسی طرح انسٹا گرام صارفین کے لیے بھی پیشکش کی گئی ہے:
100,000فالورز مفت قیام
15000فالورز 15فیصد ڈسکاؤنٹ
10000فالورز10 فیصد ڈسکاؤنٹ
5000فالورز 5 فیصد ڈسکاؤنٹ

یاد رہے کہ عام گاہکوں کے لیے اس ہوٹل میں ایک رات کے قیام کا خرچ 230پاؤنڈ (تقریباََ37000پاکستانی روپے) ہے۔

news-1416930054-9839

news-1416930057-4045

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog