فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاؤن   


کو شائع کی گئی۔ April 15, 2019    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ ڈاﺅن ہو گئی ہے اور صارفین اس تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ انسٹا گرام اور میسیجنگ ایپ ’’واٹس ایپ‘‘ کی سروسز دنیا کے مختلف ممالک میں اچانک بند ہوگئیں جس کے نتیجے میں متعدد صارفین کو پوسٹ اَپ لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ابتدائی طور پر سروس متاثر ہونے پر صارفین جیسے ہی فیس بک پر کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو سروس میں ایرر آتا ہے اور صارف کو پیغام ملتا ہے کہ آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کرسکتے،فیس بک کے ساتھ موبائل فون کی معروف پیغام رسانی کی اپیلیکیشن ’’واٹس ایپ‘‘ کی سروس بھی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے متاثر ہوئی جبکہ فوٹو شیئرنگ ایپ’’ انسٹاگرام‘‘ کے صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes