فیس بک اور انسٹاگرام سروس دنیا بھر میں متاثر‎   


کو شائع کی گئی۔ March 14, 2019    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک اور اس کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کی سروس کو دنیا کے مختلف ممالک میں خرابی کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد صارفین کو ایپلیکیشن کے استعمال میں مشکلات کا سامنا رہا۔ متعدد جگہوں پر یہ اوپن تو ہورہی ہے تاہم ان پر پوسٹنگ کرنا ممکن نہیں رہا۔ پاکستان میں بھی یہ مسئلہ متعدد صارفین کو پیش آرہا ہے، فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام میں یہ مسئلہ شام 5 بجے شروع ہوا اور بتدریج دنیا بھر میں پھیل گیا بلکہ کچھ مقامات پر تو ٹوٹل بلیک آﺅٹ جیسی صورتحال سامنے آئی۔دوسری جانب فیس بک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme