فیس بک نے گھٹنے ٹیک دیئے ، معافی مانگ لی   


کو شائع کی گئی۔ December 1, 2019    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

نیو یارک (یواین پی) فیس بک نے سنگاپور کے یک نیوزسے متعلق متنازعہ قانون کے تحت ایک پوسٹ میں ترمیم کی ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ فیس بک جیسی بڑی کمپنی نے سنگاپور حکومت کے کہنے پر پوسٹ میں تبدیلی کی ہو۔غیر ملکی خبر رساں ادارےکےمطابق سنگاپور کے حکام نے فیس بک سے کہا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ کو ٹھیک کرے۔ رپورٹ میں حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق متنازعہ قانون کا مقصد سنگاپور میں آزادی رائے کو محدود کرنا ہے۔ لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ قانون کے ذریعے حقیقت میں وزرا کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے تا کہ وہ غلط معلومات عام کرنے والی پوسٹس کے ساتھ اُسے درست کرنے کا انتباہ بھی جاری کر سکیں۔جس پوسٹ میں ترمیم لائی گئی ہے وہ الیکس ٹین نامی ایک آسٹریلوی شہری نے 23 نومبر کو شائع کی تھی۔ الیکس ٹین سنگاپور حکومت کے خلاف ایک ویب سائٹ اسٹیٹس ٹائمز ریویو چلاتے ہیں۔پوسٹ شائع کرنے کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا کہ وہ پوسٹ کی تصیح کریں کیونکہ اس میں بعض معلومات الزام تراشی کے زمرے میں آتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog