فیس بک پر دوستی محبت میں بدل گئی ، مسیکیکو کی لڑکی’’ ہڑپہ‘‘ پہنچ گئی   


کو شائع کی گئی۔ December 4, 2018    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

ساہیوال (یواین پی) پاکستانی نوجوانوں کے دلوں پر امریکی حسیناﺅں کی زلفوں کا جادو خوب چلا لیکن اب میکسیکو کی حسینہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان چلی آئی ۔سوشل میڈیا پر دوستی کا محبت میں بدل جانا اور پھر اس محبت کا شادی کے ذریعے امر ہوجانا ، گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان میں اس قسم کے محبت نامے بڑی تیزی کے ساتھ لکھے جارہے ہیں۔ ایسی ہی ایک منفرد پریم کہانی ساہیوال کے قریب تاریخی شہر ہڑپہ میں رقم ہوئی ہے جہاں میکسیکو کی حسینہ پاکستانی محمد نواز کی محبت میں سات سمندر پار کا سفر کرکے آئی۔الزبتھ نامی لڑکی کی فیس بک پر ہڑپہ کے محمد نواز کے ساتھ دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور وہ پاکستان پہنچ گئی۔ الزبتھ نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کیا جس کے بعد اس کا نام فاطمہ رکھا گیا۔ محمد نواز کے ماموں فاطمہ کو اپنی بیٹی بناکر اپنے گھر لے گئے ۔ جس کے بعد بارات ماموں کے گھر گئی اور وہیں سے فاطمہ کی رخصتی ہوئی۔نومسلم اور نوبیاہتا فاطمہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ انہیں نہ صرف اپنے سسرالی رشتہ داروں سے بہت زیادہ پیار ملا بلکہ منفرد ثقافت بھی ان کیلئے دلچسپی کا باعث ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme