فیصل آباد: بچے کی فائرنگ سے ماں کی ہلاکت کا معاملہ مشکوک، شوہر گرفتار   


کو شائع کی گئی۔ March 26, 2019    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

فیصل آباد: (یواین پی) فیصل آباد میں 7 سالہ بچے کی فاٸرنگ سے ماں کی ہلاکت کا معاملہ مشکوک ہوگیا۔ مقتولہ کی بہن کے مطابق حنا فاطمہ کو شوہر نے قتل کیا اور بچنے کیلٸے الزام بچے پر لگا دیا۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔فیصل آباد کے علاقہ تھانہ جھنگ بازار کی حدود میں افسوسناک واقع پیش آیا، مبینہ طور پر 7 سالہ بچے اذان نے کھلونا پستول سمجھ کر فاٸرنگ کی اور گولی لگنے سے 26 سالہ ماں حنا فاطمہ سر میں گولی لگنے سے دم توڑ گٸی۔مقتولہ کی بہن نے بچے کے والد رضوان پر قتل کا الزام لگا دیا اور کہا کہ حنا نے پسند کی شادی کی تھی اور گھر میں آٸے روز جھگڑا رہتا تھا، مقتولہ کو شک تھا کہ اسکا خاوند اسے قتل کر دے گا لیکن شوہر بیوی کے قتل سے انکاری ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog