فیصل آباد سے اغوا 4 سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار رشتہ دار ہی نکلا   


کو شائع کی گئی۔ January 15, 2018    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی) پولیس نے چند روز قبل اغوا ہونے والے 4 سالہ بچے کو بازیاب کراتے ہوئے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔ فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 4 سالہ بچے کو بازیاب کرالیا جسے چند روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شہر بھر میں کارروائی کی گئی جبکہ بچے کو ڈی ٹائپ کالونی سے بازیاب کرایا گیا اور اغوا کار کو شاہ کوٹ کے علاقے سے گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو اغوا کرنے والا قریبی رشتے دار ہی تھا جس نے اس کی رہائی کےلئے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题