فیصل واوڈا ن لیگ کے دور کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر لے آئے   


کو شائع کی گئی۔ September 2, 2019    ·(TOTAL VIEWS 27)      No Comments

کراچی: (یواین پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور ساتھیوں نے پنجاب کی مویشی منڈیوں میں پانچ ارب روپے کی کرپشن کی۔ کچھ ماہ پہلے تک پینتیس کروڑ روپے ماہانہ حمزہ شہباز شریف کو ملتے رہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا ن لیگ کے دور حکومت کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر لے آئے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ساتھیوں نے مل کر پنجاب میں موشی منڈیوں کے ٹھیکے میں پانچ ارب روپے کی کرپشن کی حمزہ شہباز کو کچھ ماہ پہلے تک پینتیس کروڑ روپے ملتے رہے۔اپنے خلاف فکس اٹ کے احتجاج کے سوال پر ان کا کہنا تھاکہ فکس اٹ پر بات کرنا ان کا معیار نہیں، ان کے آنے کے بعد بلدیہ میں پینتیس سال سے رکے ہوئے کام ہوئے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن کے عوام سے کوئی وعدہ کیا ہی نہیں تھا۔ خیال رہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں عوام کے بعد فکس اٹ کے کارکنان نے وفاقی وزیر کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy