فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی   


کو شائع کی گئی۔ September 19, 2020    ·(TOTAL VIEWS 21)      No Comments

لاہور: (یواین پی)ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر 500 روپے بڑھ گئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی 170 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں چار امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت ایک ہزار 953 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme