قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ، 56 افراد ہلاک، 215 افراد شدید زخمی   


کو شائع کی گئی۔ January 8, 2020    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

تہران: (یواین پی) ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے 56 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 215 افراد شدید زخمی ہیں۔ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق مقتول جنرل سلیمانی کے آبائی شہر کرمان میں بھگدڑ مچ گئی، اس بھگدڑ کے باعث 56 افراد ہلاک ہوئے ہلاک ہونے والے قاسم سلیمانی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آئے تھے۔جنرل سلیمانی کے جنازے میں شرکت کے لیے ایران بھر سے افراد جوق در جوق کرمان پہنچے تھے۔ جنازے میں شریک لاکھوں افراد سیاہ لباس پہنے ہوئے آئے اور امریکا کے ساتھ ساتھ اسرائیل مخالف نعرے بازی بھی جاری رکھے ہوئے تھے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ہزارہا افراد ایرانی پرچم میں لپٹے جنرل سلیمانی کے تابوت کے ارد گرد جمع تھے کہ وہاں اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ شرکاء کی تعداد انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے تابوت کو جس گاڑی پر رکھا گیا ہے، وہ انتہائی سست رفتاری سے ان کی تدفین کے مقام کی جانب رواں دواں تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy