قربانی کا جانور بھی ٹيکس کے بوجھ تلے دب گیا   


کو شائع کی گئی۔ August 7, 2018    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments


لاہور: (یواین پی)قربانی کے جانور پر شہر میں داخلے پر ٹیکس، منڈی لے جانے پر بھی ٹیکس، تیسرا ٹیکس ڈی ایم سی ملیر نے لگادیا۔ٹیکس پر ٹیکس اور ڈی ایم سی کاتیسرا ٹیکس شہر میں آنے پر ٹیکس منڈی لے جانے پر ٹیکس ، ڈی ایم سی ملیر نے تیسرا ٹیکس بھی لگادیا، کاٹھور جانور آئیں تو فی گائے 200 اور بکرے پر 120 روپے کی پرچی کٹوانی ہوگی، منڈی میں جانور لے جانا بھی مفت نہیں 1400 فی گائے کے دینے ہونگے اور بکرے پر 800 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ٹیکسز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے آگئی ڈی ایم سی ملیر بھی شہر کے 3 مقامات پر ٹیکس پوائنٹ بنا ڈالے، بینرز بھی لگادیئے، فی گائے 250 اور بکرے کے 120 روپے مقرر کردیئے۔یہی نہیں ٹیکس کا بوجھ گھوم گھوم کرعوام پر ہی پڑتا ہے، ٹرانسپورٹرز سے من مانا کرایا وصول کرنا شروع کردیا، نہ کوئی سہولت نہ رعایت بیوپاریوں کے ٹیکسز کا بوجھ بھی خریدار اٹھائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes