قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کی فیصل طاہر خان سےاظہار تعزیت   


کو شائع کی گئی۔ September 23, 2020    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) قونصل جنرل پاکستان خالد مجید اور قونصل سید عبدالوحید شاہ نے فیصل طاہر خان کی رہائش پر انکی چھوٹی بہن مریم طاہر خان کے انتقال پر افسوس اور صدمے کا اظہار کیا اور خاندان والوں سے دلی تعزیت کی۔ انھوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور گھر والوں کو صبر کی تلقین کی۔ خالد مجید نے اپنی اور قونصلت کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔مریم طاہر خان جوکہ پانچ سال سے کینسر کی مریضہ تھیں جسکا انہوں نے بڑی ھمت اور حوصلے سے مقابلہ کیا اور بالآخر اللہ کی رضا سے 19 ستمبر 2020 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
مرحومہ طاہرعبدالغفارخان کی بیٹی تھیں جوکہ پاکستانی کمیونٹی کے سینیئر رکن ہیں اور 73 سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ مرحومہ مریم نے 2015 میں برطانیہ سے مینجمنٹ میں ماسٹرز کیا اور انکا ارادہ اقتصادیات میں ڈاکٹریٹ کرنے کا تھا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں سعودی عرب کے صف اول کے تعلیمی اداروں، تھنک ٹینک، سماجی ادارے اور کنسلٹنگ اداروں میں کام کیا۔ اس دوران انہوں نے سعودی عرب کی ترقی، فلاح و بہبود اور کامرانی میں بھرپور حصہ لیا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں مختلف فلاحی اور رفاہی کاموں میں حصہ لیا۔ انکے اہل خانہ اور دوست احباب انکو ایک بہت شفیق، ہمدرد، سخی اور محبت کرنے والی شخصیت سے یاد رکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائیں۔ آمین

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题