لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام لنگر حسینیؓ کاسلسلہ جاری   


کو شائع کی گئی۔ October 16, 2018    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر سرپرستی پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مستحقین سمیت ہر خاص وعام کیلئے مستقل بنیادوں پر لنگر حسینیؓ کاسلسلہ جاری وساری ہے،مرکزی سیکرٹریٹ پر بذریعہ آن لائن موصول ہونیوالی رپورٹس کیمطابق جنوبی افریقہ ،بھارت ،فیصل آباد،لاہور،کراچی،لیہ ،گوجرانوالہ،رحیم یارخان،ملتان شریف،سرگودھا،ساہیوال،بوراوہاڑی،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گجرات،قصور،پاکپتن شریف ،نارووال،خانیوال،چنیوٹ سمیت پاکستان کے کئی شہروں،علاقوں،گلی محلوں میں محافل ذکرونعت سمیت لنگر حسینیؓ کاسلسلہ جاری ہے، مرکزی مجلس شوریٰ لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے رپورٹس بارے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہاکہ جواللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں ،ان کے رزق میں ہرلمحہ خیر وبرکت کاسلسلہ جاری رہتاہے اوراللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے گھروں میں رزق کی کبھی تنگی نہیں آنے دیتا،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے اراکین وکارکنان (مردوخواتین )اپنے قائد اورچےئرمین صدیقی لاثانی سرکارکی ولولہ انگیز قیادت میں دکھی انسانیت کی خدمت میں شبانہ روزمصروف عمل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题