لاہور داتا دربار سے اغوا ہونے والی حوا کی بیٹی سندھ کے مختلف علاقوں میں فروخت   


کو شائع کی گئی۔ February 6, 2020    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)لاہور داتا دربار سے اغوا ہونے والی حوا کی بیٹی سندھ کے مختلف علاقوں میں فروخت ہوتی رہی مورو کے نوجوان اپنا جیون ساتھی بنالیاتفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر قصور کی رہائشی زونیرا رحمانی کو لاہور داتا دربار سے 2016 کو نشہ دیکر اغوا کرلیا گیا تھا زونیرا کا کہنا ہے کہ مجھے داتا دربار سے عمران اور اس کی ماں ثمینہ عرف گڈی نے نشہ دیکر اغوا کیا اور بعدازاں وہ مجھے سندھ لے آئے جہاں پر انہوں نے مختلف فحاشی کے اڈوں پر مجھے فروخت کیا اب مورو کے دلال کالی اور نانک سوچی کو فروخت کیا ان درندوں کے پاس میرے جیسی بہت سی لڑکیاں قید ہیں جنکو پنجاب سمیت مختلف علاقوں سے لایا گیا ہے جن سے وہ جسم فروشی کا دھندہ کرواتے ہیں میں نے ان درندوں کے چنگل سے نکل کر نوشہرو فیروز کی عدالت میں علی گل لانگاہ سے کورٹ میں نکاح کرلیا ہے اور میرا رابطہ میری ماں سے ہوا ہے جو اب مجھے ملنے مورو آئی ہے لیکن اب مجھے اور میرے شوہر علی گل لانگاہ کو عمران ثمینہ عرف گڈی، کالی اور نانک سوچی سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ملزمان کی آلہ کار بنکر ہمیں تنگ کر رہی اور بنا جواز ہمارے گھروں میں داخل ہوکر ہمیں پریشان کر رھی ہے آئی جی سندھ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور ایس ایس پی نوشہروفیروز سے اپیل کی ہے کہ اغوا کاروں کے گروہ عمران، ثمینہ عرف گڈی مورو کے کالی مہر، نانگ سوچی کے خلاف سخت کاروائی کی جائے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题