لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا   


کو شائع کی گئی۔ May 14, 2019    ·(TOTAL VIEWS 21)      No Comments

لاہور: (یواین پی) لاہور، فیصل آباد اور مری سمیت کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شیخوپورہ، راجن پور اور شانگلہ میں ژالہ باری ہوئی۔ موسم ٹھنڈا ہونے پر روزہ داروں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ داتا دربار، کلمہ چوک، پی این ڈی چوک، مال روڈ، گلبرگ، لبرٹی چوک، فیروزپور روڈ اور کینال روڈ پر بھی بارش ہوئی۔لاہور میں سہ پہر کو چلنے والی آندھی نے فضا کو آلودہ کر دیا۔ آسمان پر گھنگھور گھٹائیں چھا گئیں جس سے باغوں کے شہر کا موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔اسلام آباد میں بھی بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم سہانا ہو گیا۔ فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ آسمان سے پانی برسا جس سے موسم بھی سہانا ہو گیا۔مری میں بادلوں نے رنگ جمایا تو ملکہ کوہسار کا حسن مزید نکھر گیا۔ گوجرانوالہ، چنیوٹ، چکوال، فتح جنگ، جلال پور بھٹیاں، سانگلہ ہل اور سوات میں بھی بادل جم کر برسے۔ شیخوپورہ، راجن پور اور شانگلہ میں ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ ڈسکہ، الہ آباد اور جہلم میں بارش جبکہ خانقاہ ڈوگراں اور قصور میں ہلکی بارش ریکاڑڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题