لاہور قلندرز کا ننھا فین اپنی ٹیم کیلئے خوش قسمتی کا باعث بن گیا   


کو شائع کی گئی۔ March 11, 2020    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

لاہور(یواین پی) لاہور قلندرز کا ننھا فین اپنی ٹیم کیلئے خوش قسمتی کا باعث بن گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے مشہور ہونے والے بچے کو لاہور کی ٹیم مینیجمنٹ نے جس بھی میچ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا، اس میچ میں فتح حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کی ایک مرتبہ کی چیمپئن پشاور زلمی کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے امکانات روشن کر لیے ہیں۔لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کیخلاف مسلسل 7 میچوں میں شکست کے بعد فتح حاصل کی ہے۔ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 5 میں ناقابل یقین کم بیک کیا ہے اور اسے اب پلے آف مرحلے میں پہنچنے کیلئے صرف ایک مزید فتح درکار ہے۔ لاہور قلندرز کو ابتدائی میچز میں پے درپے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد اس ٹیم کے پلے آف مرحلے سے باہر ہو جانے کے امکانات واضح ہوگئے تھے۔تاہم پھر لاہور قلندرز نے ناقابل یقین کم بیک کیا اور آخری 5 میچز میں سے 4 میں فتوحات حاصل کی ہیں۔ یوں لاہور قلندرز اب 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آگئی ہے:اس حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ باتیں بھی کی جا رہی ہیں۔ لاہور قلندرز کے بیشتر مداحوں کا کہنا ہے کہ ٹیم کا ننھا مداح اپنی ٹیم کیلئے فتوحات اور خوش قسمتی کا باعث بنا ہے۔لاہور قلندرز کا ننھا فین اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف سنسنی خیز میچ میں شکست پر پھوٹ پھوٹ کر رو دیا تھا۔ ننھے فین کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرس ہوئی تھی جس کے بعد لاہور قلندرز مینیجمنٹ نے مذکورہ بچے کو ہر میچ کیلئے مہمان خصوصی کا درجہ دینےکا فیصلہ کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ننھے فین نے اپنی ٹیم کی سپورٹ کیلئے جب سے اسٹیڈیم آنا شروع کیا، تب سے لاہور قلندرز کی ٹیم حیران کن طور پر فتوحات حاصل کرنا شروع ہوگئی، اور اب پہلی مرتبہ پی ایس ایل پلے آف مرحلے میں پہنچنے سے صرف ایک فتح کی دوری پر ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy