لاہور: مصری شاہ میں ڈور پھرنے سے ایک شخص زخمی، مقدمہ درج   


کو شائع کی گئی۔ February 22, 2020    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

لاہور: (یواین پی) لاہور کے علاقے مصری شاہ میں ڈور پھرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق قاسم ہال روڈ پر دکان بند کر کے اپنے گھر جا رہا تھا کہ مصری شاہ کے قریب اس کے گلے پر ڈور پھر گئی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ اس کو طبی امداد کے لیے فوری میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب زخمی قاسم کے والد کی مدعیت میں نامعلوم پتنگ بازوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ پولیس پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题