لاہور میں گھر کا کرایہ نہ ہونے پر خاتون کی مبینہ خودکشی   


کو شائع کی گئی۔ February 12, 2020    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

لاہور(یواین پی) غربت نے ایک اور جان لے لی۔ لاہور میں ایک خاتون نے مکان کا کرایہ نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کر لی۔لاہور کی رہائشی روبینہ مکان کا کرایہ ادا نہیں کر سکتی تھی اور مالک مکان کے طعنوں سے بچنے کے لئے اس نے ٹرین کے آگے کود کر اپنی جان دے دی۔روبینہ 3 بچوں کی ماں تھی جس کے گھر کا کرایہ 9 ہزار روپے تھا۔ خاوند نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم نے مالک مکان کو 5 ہزار کرایہ دے دیا تھا اور 4 ہزار باقی تھا۔روبینہ گھر میں کہہ کر گئی تھی کہ وہ اپنی بہن سے کچھ پیسے ادھارلینے جا رہی ہے،لیکن اس نے جا کر ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes