لاہور: ٹرین روکنے کے جرم میں لیگی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع   


کو شائع کی گئی۔ March 25, 2019    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

لاہور: (یواین پی) لاہور پولیس نے ٹرین روکنے کے جرم میں لیگی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دیں۔ سابق وزیراعلی پنجاب کے مشیر شفقت حسین پاندہ کو گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ن لیگی کارکنان نے احتجاجاً ٹرین روک لی تھی جس پر پولیس نے چھاپے مار کر مختلف کارکنان کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔ سینئر مسلم لیگی رہنما شفقت حسین کے گھر بھی چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکن اجازت نہ ملنے پر جیل کے باہر مسافر ٹرین روک کر نعرہ بازی کرتے رہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes