لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا   


کو شائع کی گئی۔ September 21, 2020    ·(TOTAL VIEWS 22)      No Comments

لاہور(یواین پی) صوبائی دارلحکومت لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ، جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پسماندہ علاقے ہی نہیں بلکہ پوش اور بڑے شہروں میں بھی جنسی زیادتی ، تشدد، قتل کے واقعات عام ہو رہے ہیں، جبکہ مقدمات درج ہونے کے باوجود ملزمان عدالتوں سے رہا ہوجاتے ہیں۔موٹروے زیادتی کیس کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں زیادتی اور قتل کے واقعات کی تعداد بڑھ بڑھ گئی ہے، ایسے واقعات جو پہلے پوشیدہ ہوتے لیکن میڈیا ان واقعات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے لا رہا ہے۔ایک زیادتی کا واقعہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پیش آیا ہے، جہاں پر ملزم اپنے ساتھ 14سالہ لڑکی کو ورغلا کر پارک میں لایا ، اور وہاں پر مبینہ طور پر اپنی شیطانی حوس کا نشانہ بنادیا۔بعد میں لڑکا لڑکی کو رات گزارنے کیلئے پناہ گاہ میں لے گیا، جہاں پر انتظامیہ نے دونوں کو مشکوک سمجھااور پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے پناہ گاہ پہنچ کر لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے۔ لڑکی نے ابتدائی بیان دیا کہ لڑکا اس کو ورغلا کر پارک لے گیا تھا جہاں پر لڑکے نے اس سے زیادتی کی ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے، لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے بعد ملزم کے خلاف مزید کاروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes