لاہور ہائیکورٹ کا وزارت داخلہ کو کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم   


کو شائع کی گئی۔ November 13, 2019    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

لاہور(یواین پی)لاہور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ شرجیل خان کانام 7 روز میں ای سی ایل سے نکالاجائے۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں کرکٹرشرجیل خان کی نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کرکٹر شرجیل خان کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے کرکٹر کی درخواست منظور کرلی اوروزارت داخلہ کو کرکٹرشرجیل خان کانام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیدیا، عدالت نے حکم دیا ہے کہ شرجیل خان کانام 7 روز میں ای سی ایل سے نکالاجائے۔وکیل شرجیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکالنے کا کہا ہے۔واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر شرجیل خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا جس کے بعد ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی اوران کی سزا گزشتہ سال ختم ہو گئی تھی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes