لندن کے میئر صادق خان کا دورہ لاہور

Published on December 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

لاہور(یو این پی) لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان واہگہ کے راستے لاہور پہنچے۔ واہگہ بارڈر پر میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید اور دیگر حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تاریخی شہر لندن کے میئر کی لاہور آمد پر انہیں ٹویٹ کے ذریعے خوش آمدید کہا۔ صادق خان واہگہ سے ماڈل ٹاؤن پہنچے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صادق خان کا کہنا تھا کہ وہ پرتپاک استقبال کرنے پر شہبازشریف کے مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لندن میں موجود بہت سے سائنسدان، اساتذہ اور بزنس مین پاکستانی ہیں، لندن ایک عظیم شہر ہے جسے یہ مقام دینے میں پاکستانیوں کا بڑا حصہ ہے۔ آج رات میئر لندن کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog