لندن 6 کرکٹرز کے مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہو جانے کا خدشہ   


کو شائع کی گئی۔ March 18, 2020    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

لندن (یواین پی) 6 کرکٹرز کے مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خدشہ، برطانوی کاونٹی کرکٹ ٹیم سرے سے تعلق رکھنے والے 6 کرکٹرز کو وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے کچھ کرکٹرز سے متعلق تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے خوفناک پھیلاو سے اب کچھ کرکٹرز بھی متاثر ہوئے ہیں۔برطانوی کاونٹی کرکٹ کلب سرے سے تعلق رکھنے والے 6 کرکٹرز میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے فوری بعد ان کرکٹرز کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم تاحال ان کرکٹرز کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1950 ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme