لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا درندہ صفت گرفتار   


کو شائع کی گئی۔ February 22, 2020    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

ہٹیاں بالا(یواین پی)لائن آف کنٹرول چکوٹھی میں سات ماہ تک ویڈیو بنا کرسولہ سالہ لڑکی کو بلیک میل کر کے زبردستی بدفعلی کرنے والا درندہ تھانہ پولیس چناری نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راجہ واجد لطیف ولد محمد لطیف ساکنہ چکوٹھی اپنی سولہ سالہ کزن مسماۃ (د) کی ویڈیو بنانے کے بعد اسے بلیک میل کر کے سات ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا گذشتہ روز لڑکی کا غریب والد تھانہ چناری پہنچ گیا ایس ایچ او منظر حسین چغتائی نے غریب شخص کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کا شکار ہونے والی مسماۃ (د) کا ہسپتال سے میڈیکل کروایا رپورٹ کے مطابق سولہ سالہ لڑکی سات ماہ کی حاملہ نکلی جس کے بعد تھانہ چناری نے زیر دفعہ دس زیڈ اے کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے درندہ صفت نوجوان راجہ واجد لطیف کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے عوامی،سیاسی و سماجی حلقوں نے ملزم کی فوری گرفتاری پر پولیس کو مبارکباد دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے تانکہ آئندہ کوئی بھی شخص اس طرح کی درندگی سے باز رہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes