لیبیامیں قذافی دور کے متعدد انٹیلی جنس افسر جیل سے رہا   


کو شائع کی گئی۔ June 13, 2018    ·(TOTAL VIEWS 24)      No Comments

طرابلس (یواین پی)لیبیا کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت انصاف نے سابق مقتول لیڈر معمر قذافی دور کے متعدد عہدیداروں سمیت بعض سیاسی قیدیوں کو عارضی طورپر جیلوں سے رہا کردیاگیا ہے۔ٹی وی کے مطابق لیبیا کے پراسیکیوٹر جنرل کے تحقیقات سے متعلق ڈائریکٹر نے بتایاکہ سابق رجیم کے عہدیدار اور سیاسی رہنماؤں کو خرابی صحت کی بناء پر رہا کیا گیا ہے۔ وزارت قانون وانصاف کے زیراہتمام قیدیوں کی رہائی کے امورکی نگران کمیٹی نے بعض قیدیوں کو رہا کرنے کی سفارش کی تھی، ان میں مقتول معمر قذافی کے دور میں انٹیلی جنس سے وابستہ بعض عہدیدار بھی شامل ہیں۔رہائی پانے والوں میں قذافی دور کے بیرون ملک انٹیلی جنس افسر ابو زید دوردہ، سابق ملٹری انٹیلی جنس افسر عبدالحمید اوحیدا عمار، سابق پائلٹ جبریل الکادیکی، جمال الشاھد اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes