لیجنڈ وسیم اکرم نے خود کو اہلیہ شنیرا کیساتھ قرنطینہ کر لیا   


کو شائع کی گئی۔ March 20, 2020    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں نے جہاں پر احتیاطی تدابیر کی کمپین چلائی ہوئی ہے وہیں پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ میں نے خود کو اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ قرنطینہ کیا ہوا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ویڈیو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے خود کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا ہوا ہے، ہم دونوں کہیں جا رہے ہیں اور نہ ہی کوئی ہمارے پاس آ رہا ہے۔ٹویٹر پر ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد کرونا وائرس سے بچنے کا یہی بہترین طریقہ ہے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ بیس سکینڈ تک اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔اس دوران شنیرا اکرم نے بھی اظہار خیال کیا جس کا وسیم اکرم کا اُردو میں ترجمہ بتاتے ہوئے بتایا کہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے جبکہ ایک دوسرے کا خاص خیال رکھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog