لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کی دیامربھاشا ڈیم کیلئے چندہ مہم   


کو شائع کی گئی۔ September 11, 2018    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

میانوالی: (یواین پی) ڈیم فنڈ کے لئے فنکار برادری متحرک ہو گئی، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی نے میانوالی میں لوگوں سے فنڈ اکٹھا کرنا شرو ع کر دیا۔ عطااللہ لوگوں سے جھولی پھیلا کر ڈیم فنڈ اکٹھا کر رہے ہیں۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ڈیمز کے لیے فنڈ کی اپیل کی تو لوگوں نے امداد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا، اس موقع پر عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی بھی پیچھے نہ رہے، ان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ گلے میں فقیروں کی طرح جھولا ڈال کر ڈیمز کے لیے رقم اکٹھی کر رہے ہیں اور عطاء اللہ خان عیسی خیلوی سے پاکستانی بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور ان کے پاس جو تھا وہ انہوں نے عطاء اللہ عیسی خیلوی کے حوالے کر دیا تاکہ وہ یہ رقم ڈیمز کی تعمیر کے لیے عمران خان کے حوالے کر دیں۔گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کا کہنا تھا کہ ڈیم بنے گا ملک ترقی کرے گے، اکیلے عمران خان نے فنڈ ریزنگ نہیں کرنی سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے، پر امید ہوں عمران خان ڈیم بنائیں گے۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes