ماضی کی نامور فوک گلوکارہ بالی جٹی کے بیٹے اور گلوکارہ صائمہ اختر کے چچا انتقال کر گئے   


کو شائع کی گئی۔ December 4, 2017    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے فینز کی مشکور ہوں جنہوں نے صدموں کے لمحات میں میری ڈھارس بندھائی صائمہ اختر
لاہور(یواین پی)گزشتہ روز ماضی کی نامور فوک گلوکارہ بالی جٹی کے بیٹے اور گلوکارہ صائمہ اختر کے چچا انتقال کر گئے تفصیلات کے مطابق ماضی کی نامور فوک گلوکارہ بالی جٹی کے بیٹے اور سنگر صائمہ اختر کے چچا واجد ملک انتقال کر گئے انہیں سینکڑوں افراد کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیایواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ صائمہ اختر نے بتایا کہ یکے بعد دیگرے ہماری فیملی کے فرد اللہ کو پیارے ہوتے گئے پہلے میری والدہ ریحانہ اختر،میرے دادا اور اب میرے چچا کا انتقال ہوگیایکے بعد دیگرے اپنے پیاروں کے بچھڑنے کا صدمہ کسی قیامت صغری سے کم نہیں ،دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے فینز کی مشکور ہوں جنہوں نے صدموں کے لمحات میں میری ڈھارس بندھائی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog