مالدیپ کے سابق صدر محمد ناشید کو گرفتاری کے بعد عدالت کے سامنے پیش کر دیا گیا   


کو شائع کی گئی۔ February 26, 2015    ·(TOTAL VIEWS 576)      No Comments

08
مالے (یواین پی) مالدیپ کے سابق صدر محمد ناشید کو گرفتاری کے بعد عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مالے میں قائم عدالت کے باہر سابق صدر اپنی باری کا انتظارکررہے تھے کہ پولیس نے ان پر دھاوا بول دیا اور انہیں گھسیٹتے ہوئے عدالت میں لے گئی ۔ اس واقعہ کے دوران محمد ناشید زخمی ہوگئے اور ان کی قمیض بھی پھٹ گئی۔ واضح رہے کہ محمد ناشید مالدیپ کے پہلے جمہوری صدر تھے جنہوں نے 2010ء میں ملک کی اعلیٰ عدالت کے جج کو گرفتار کرنے کے احکامات دیئے تھے اور2012ء میں اپنے خلاف سازش کا الزام لگا کر استعفیٰ دیدیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog