مانگامنڈی : ماں نے گھریلوں ناچاکی پر دو بچوں کو زندہ جلا دیا   


کو شائع کی گئی۔ February 22, 2021    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

دو سالہ عبدالرحمان اور تین سالہ فیضان آگ کی زد میں آکر جھلس کر جان کی بازی ہار گئے
مانگامنڈی(یو این پی)مانگا منڈی کے علاقے کو ٹ اسد اللہ خاں میں بیوی نے شوہر کیساتھ لڑائی جھگڑا کرنے کے بعد اپنے دو بچوں کو کمرے میں بند کرکے آگ لگا کر زندہ جلا دیا مانگا منڈی کے علاقے کو ٹ اسد اللہ خاں میں بیوی نے شوہر کیساتھ لڑائی جھگڑا کرنے کے بعد اپنے دو بچوں کو کمرے میں بند کرکے آگ لگا کر زندہ جلا دیا جس کے نتیجے میں دو سالہ عبدالرحمان اور تین سالہ فیضان آگ کی زد میں آکر جھلس کر جان کی بازی ہار گئے ۔محلے داروں کے مطابق تنزیلہ بی بی کا اپنے شوہر وقاص کیساتھ آئے روز لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔آج صبح بھی میاں بیوی کا جھگڑا ہوا جس دارون محلے داروں نے بیچ بچا کیامگر شوہر کے گھر سے مزدوری پر چلے جانے کے بعد ملزمہ تنزیلہ نے طیش میں آکر اپنے تینوں بچوں کو ایک کمرے میں لے گئی اور کمرے میں مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس دوران آگ لگنے پر ایک پانچ سالہ بچے نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ دو لخت جگر ممتاں کے سامنے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔جبکہ مانگا منڈی پولیس اورفرانزک ٹیموں نے جائع وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے ملزمہ تنزیلہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy