ماڈل غزل شاہ کی سالگرہ اور برکھا ایوارڈ کی رونمائی تقریب کا انعقاد   


کو شائع کی گئی۔ March 1, 2020    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

شوبز شخصیات کو ”برکھاایوارڈ“ دیا جائے گاایوارڈ کی نامزدگی جیوری کریگی غزل شاہ
لاہور(یواین پی)گزشتہ دنوں مقامی ہوٹل میں برکھا ٹی وی ، برکھا پروڈکشن کی روح رواں معروف بیوٹیشن و ماڈل غزل شاہ کی سالگرہ کی خوشی اور ”برکھا ایوارڈ “کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد ہوا ،تقریب کی رونق کو دوبالا کرنے کے لئے شوبز کی ممتاز شخصیات آغا حسن عسکری،پرویز کلیم،عینی طاہرہ،حمیرا ارشد،طاہر بخاری ،ملک شہزاد،اشرف جعفری،لائبہ خان،بیا خان،ٹائیگر شاہ ،جبار صدیقی،امان سوہنا،اللہ رکھا پیپسی،سہیل پٹاخہ و دیگرنے شرکت کی اور سالگرہ کی مبارک باد دی ستاروں کی کہکشاں میں سالگرہ کاکیک کاٹا گیااس موقع پر غزل شاہ نے یواین پی کو بتایا شوبز کی دنیا میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں ”برکھاایوارڈ“ دیا جائے گااور ایوارڈ کی نامزدگی سینئر ارکان پہ مشتمل جیوری کریگی میں آنے والے اپنے مہمانوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میری خوشیوں کو دوبالا کیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes