متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی 2 ، نان 3 روپے مہنگا کر دیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس   


کو شائع کی گئی۔ July 5, 2020    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

لاہور(یواین پی)متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے از خود روٹی کی قیمت میں دو روپے جبکہ نان تین روپے مہنگا کر دیا۔متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں خود اضافہ کرتے ہوئے روٹی دو روپے اضافے کے بعد آٹھ روپے کر دی ہے جبکہ نان تین روپے اضافے کے بعد15 روپے کا کر دیا ہے۔دوسری طرف شہریوں نے متحدہ نان ایسوسی ایشن کی طرف سے از خود اضافے پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح غریب بھوکا مر جائے گا۔اُدھر ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ نان روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔صدر متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن محمدآفتاب اسلم گل کا کہنا ہے کہ گندم کی کی قیمت 1400 روپے سے بڑھ کر از خود قیمت 1800روپے من ہے جبکہ فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 3900روپے سے بڑھ کر ازخود 4500روپے ہے۔ 20 کلو آ ٹے کا تھیلا805 کی بجائے 1050روپے ہے۔ ایسے میں روٹی اور نان کس طرح سستا بیچ سکتے ہیں۔دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے متحدہ نان ایسوسی ایشن کی طرف سے روٹی اور نان مہنگا کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ کو فی الفور کارروائی کی ہدایت کی ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ روٹی اور نان کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کیا جائےگا ۔ روٹی اور نان کی قیمت میں بلا جواز اضافے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ روٹی اور نان کی مقرر کردہ قیمت میں دستیابی یقینی بنائی جائے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ ہر ضروری اقدام اٹھائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes