محکمہ ریلوے میں نوکری کیلئے دلہا بھی دوڑ میں شامل ہوگیا، دوڑ جیت، باراتی خوشی سے جھوم اٹھے   


کو شائع کی گئی۔ April 19, 2019    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments


خانیوال(یواین پی)محکمہ ریلوے میں بھرتی کے آخری روز خانیوال کا دلہا بھی ملازمت کے حصول کیلئے دوڑ میں شامل ہوگیا اور دوڑ جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے میں گینگ مین کی ملازمت کے حصول کیلئے جمعرات کوآخری روز دوڑ کے مقابلے تھے اور اسی روز ملازمت کے خواہشمند محمد اسلم کی بارات بھی تھی ۔اسلم نوکری کے حصول کے لئے بارات کے ساتھ خانیوال ریلوے گراونڈ پہنچ گیا اور دوڑ میں شامل ہوگیا۔20 امیدواروں کے ساتھ دولہا اسلم بھی دوڑا اور اس نے سب کو پیچھے چھوڑ کر ریس جیت لی۔دلہا کی کامیابی پر باراتی خوشی سے جھوم اٹھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog