مخیر شخصیت حاجی محمد یٰسین کاٹرانسپورٹ کے شعبہ سے وابستہ افراد کیلئے امداد کا اعلان   


کو شائع کی گئی۔ May 12, 2020    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی) ہارون آباد کی مخیر شخصیت حاجی محمد یٰسین نے ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے وابستہ افراد کیلئے امداد کا اعلان کر دیا۔ تفصیل مطابق کورونا وائرس کے سدباب کے لئے کئے گئے لاک ڈاﺅن سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے وابستہ لوگوں کا چولہا گزشتہ دو ماہ سے بجھ چکا تھا اور یہ لوگ محنت مزدوری بھی نہیں کر سکتے تھے۔ اِن مخدوش حالات میں حاجی محمد یٰسین نے اِس شعبہ سے وابستہ کم و بیش تین سو افراد کے لئے پانچ ہزار روپے فی کس نقد امداد دے کر اُن کی دِلجوئی کی ہے اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کر لیا ہے، تاکہ اِن افراد کا چولہا جلتا رہے۔ مقامی شہریوں نے اسے نہایت خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes