مریم اورنگزیب جھوٹی، میرے خلاف جھوٹا کیس بنوایا: عطا الحق قاسمی   


کو شائع کی گئی۔ December 6, 2018    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سابق چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی ترجمان نواز لیگ پر برس پڑے، کہتے ہیں مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں، وہ کسی کے ساتھ مخلص نہیں، میرے خلاف جھوٹا کیس بنوایا، کچھ لوگ نواز شریف کو پھنسانا چاہتے تھے، پرویز رشید عظیم ہیں، سارا ملبہ خود پر لے کر سابق وزیراعظم کو بچا لیا۔سابق چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نے مریم اورنگزیب پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے انھیں جھوٹی قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کیخلاف کیس مریم اورنگزیب کے دور وزارت میں بنا، پی ٹی وی پر پروگرام کے پرومو کے پیسے بھی ان کے کھاتے میں ڈال دئیے گئے۔عطا الحق قاسمی نے پرویز رشید کی تعریف کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ نواز شریف کو پھنسانا چاہتے تھے لیکن پرویز رشید نے سارا ملبہ اپنے سر لے لیا۔سابق چیئرمین پی ٹی وی کے الزامات پر مریم اورنگزیب نے نپے تلے انداز میں جواب دیا اور کہا کہ عطا الحق قاسمی ان کے بزرگ ہیں، وہ جو کہتے ہیں ٹھیک ہی ہوگا، اب بھی ان کا بے حد احترام کرتی ہوں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes