مساجد کو بند نہیں ہونے دیا جائے گا، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری   


کو شائع کی گئی۔ March 27, 2020    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پانچ وقت کی نماز اور نماز جمعہ کو محدود کر دیا جائے گا تاہم مساجد کو بند نہیں ہونے دیا جائے گاحکومتی ٹیم کے ہمراہ کورونا وائرس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ مسلم اُمہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اقدامات اٹھائے۔ شیخ الازہر اور حرمین شریفین کی طرف سے بھی فتوٰی آیا ہے۔ ترکی، مصر اور مراکش سمیت بہت سارے ممالک نے مساجد کو بڑے اجتماعات کیلئے بند کر دیا ہے۔ تین دن سے مکہ مکرمہ اور مسجد اقصیٰ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کربلا میں بھی مزار بند ہو چکے ہیں۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے بتایا کہ آج علمائے کرام سے ساڑھے تین گھنٹے تک طویل نشست ہوئی۔ علمائے کرام نے اتفاق کیا ہے کہ حکومت جو بھی پالیسی بنائے گی، اس پر عمل کرینگے گی۔پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ مساجد کو بند نہیں ہونے دیں گے۔ مساجد سے اذان کی صدائیں آئیں گی تاہم مساجد میں پانچ وقت کی نماز اور جمعہ کی نماز کو محدود رکھا جائے گا۔ مسجد کا عملہ اور محدود تعداد میں تندرست لوگ نماز ادا کریں گے جبکہ باقی گھروں میں پڑھیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes