مسلم لیگ ( ن) آج ہری پور میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی   


کو شائع کی گئی۔ January 20, 2018    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

ہری پور (یو این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف اور بیٹی مریم نواز آج ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ جلسے میں کیپٹن صفدر، پرویز رشید سمیت پارٹی کی اعلی قیادت شرکا سے خطاب کرے گی ۔ جلسہ شرکاء کے لیے 32 ہزار کرسیاں لگائی گی ہیں اور قائدین کے لیے 12 فٹ اونچا اور 80 فٹ طویل اسٹیج بنایا گیا ہے ۔اسٹیج پر قائدین کے لیے 150 کرسیاں لگائی گی ہیں،پنڈال کو قائد اعظم، علامہ اقبال اور مولوی تمیز الدین کے بینرز سے سجایا گیا ہے ۔ دوسری جانب میاں نواز شریف کی آمد پر 8 من پھولوں کی پتیاں ہیلی کاپٹر سے نچھاور کی جائیں گی جبکہ میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے 2 اصلی شیر پنڈال میں کرین کی مدد سے فضا میں بلند کیے جائیں گے ۔ جلسہ میں شریک افراد کی سیکورٹی کے لیے بھی خاص بندوبست کیے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے بیل کا صدقہ بھی دیا جائے گا ۔جلسہ میں خواتین کے لیے علیحدہ بندوبست کیا گیا ہے ۔ میاں نواز شریف بے نظیر ائیرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے ۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes