مشرقی سرحد کے بعد دشمن کا مغربی سرحد پر بھی پاک فوج پر حملہ ، شہادتیں   


کو شائع کی گئی۔ September 14, 2019    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)پاک افغان سرحد پر 2 مختلف واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہیدہو گئے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں ڈیوٹی پر مامور فوجی دستے معمول کی گشت پر تھے کہ سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 23 سالہ سپاہی اختر حسین شہید ہو گیا،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور بھی مارے گئے ،فائرنگ گزشتہ رات سپن وام کے قریب ابا خیل کے علاقے میں کی گئی، سپاہی اختر حسین کا تعلق بلتستان سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے واقعے میں  دیرمیں پاک افغان بارڈرپرافغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہیدجبکہ ایک زخمی ہو گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان سرحدی باڑلگانے میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی،شہدامیں لانس نائیک امین آفریدی ،شعیب سواتی اورسپاہی کاشف علی شامل ہیں ،پاک فوج کی جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہو گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme