مشہورماڈل و ایکٹریس عائشہ خان سے خصوصی گفتگو

Published on July 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

انٹرویو ۔۔۔  اظہر اقبال مُغل
 نمائندہ السلام وعلیکم
 عائشہ : و علیکم سلام
نمائندہ ؛ جی کیا حال ہے
عائشہ : جی ٹھیک ہوں  
 س: آپ نے اپنے کیئرئیر کا آغاز کب اور کہاں سے شروع کیا
ج : جی میں اپنے کئیرئیر کا آغاز  ماڈلنگ سے شروع کیا مجھے انڈسڑی میں آئے زیادہ ٹائم نہیں ہوا
س:آپ نے اس فیلڈ ہی میں آنا پسند کیوں کیا
ج  :مجھے ماڈلنگ کا بہت شوق ہے اور چاہتی ہوں کہ ڈراموں کی طرف سے مبذول ہوں
س: آ پ کو کھانے میں کیا پسند ہے
ج مجھے کھانے میں صرف پاکستانی کھانے پسند ہے مجھے چائینز کھانے پسند نہیں  
  س: کوکنگ آتی ہے آپ کو کیا اچھا بنا سکتی ہیں   
ج : جی ہاں کوکنگ آتی ہے مجھے بریانی، کڑی اور نہاری اچھی بنا لیتی ہوں  
  س: اگر آپ ایکٹر نہ ہوتی تو کیا ہوتی
ج : اگر ایکٹریس نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی
س: آج کل جو کام ہو رہا ہے اس میں کوئی تبدیلی آنی چاہئے
ج :  وقت کے ساتھ ساتھ میڈیا میں بہت تبدیلی آگئی ہے  ابھی ہماری لولی وڈ انڈسٹری نے کافی ترقی کی ہے  
  س: آپ اپنے کام سے مطمئن ہیں
ج : جی ہاں بالکل مطمئن ہوں
کوئی ایسی خواہش جا آج تک پوری نہ ہو سکی ہو
ج : شکر ہے  اللہ کا ابھی تک کوئی ایسی خواہش نہیں جو کہ پوری نہ ہو سکی ہو   
س:مستقبل میں کیا کرنے کا اردہ ہے    
ج : مستقبل میں ڈراموں میں کام کرنے کا  اردہ ہے  
س:ا گر انڈیا جا کر کام کرنے کا موقع ملا تو کریں گی
 ج : جی ضرور  اگر  موقع ملا تو  کام کروں گی انڈیا میں
س:فلم  میں کام کی آفر ہو تو کریں گی
 ج :ہاں جی ضرور کام کروں گی ہماری فلم انڈسٹری بھی کسی سے کم نہیں
س: کس پاکستانی ہیروکے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی
 ج : جی دانش تیمور کے ساتھ بہت اچھے ایکٹر ہیں
 س:شادی کب کر رہی ہیں
 ج : شادی  کا فی الحال تو کوئی اردہ نہیں  
 س:کس شخصیت سے بہت متاثر ہیں آپ
ج : عبدالستار ایدھی صاحب جو کہ ہمارے پاکستان کے رئیل ہیرو ہیں اُن سے متاثر ہوں
س: آپ کو وزیراعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے
ج : جی اگر موقع ملا تو پہلا کام یہ کروں کی کہ مہنگائی کو کنٹرول کروں گی   
س:پاکستانی عوام کو کوئی پیغام دینا چاہیئں گے
 ج : پاکستانی عوام سے یہی کہوں گی پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کریں اپنی سوچ کو مثبت کریں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme