مظلوم کشمیریوں کی آہ بھارت کی تباہی و بربادی کا سبب بنے گی مطلوب انقلابی   


کو شائع کی گئی۔ June 9, 2020    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

نیازی حکومت دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں بیان کرنے میں ناکام رہی ہے
کھوئی رٹہ(یو این پی) پی پی آذاد کشمیر کے نائب صدر و سابق وزیرھائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں11 ماہ سے کرفیو لگا کر ظلم و بربریت کی انتہاءکر رکھی ہے مظلوم کشمیریوں کی آہ بھارت کی تباہی و بربادی کا سبب بنے گی موجودہ صورت حال پہ اقوام متحدہ کی خاموشی باعث تشویش ہے پاکستان کی موجودہ حکومت نے کرپشن مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں اور ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے کبھی چینی بحران کبھی آٹا بحران اور کبھی پٹرول بحران سیلیکٹیڈ حکومت نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے ان خےالات کاا ظہارپی پی آذاد کشمیر کے نائب صدر محمد مطلوب انقلابی نے کھوئی رٹہ پریس کلب کے صحافےوں سے بات چیت کرتے ہوئے کےا انھوں نے کہا کہ نیازی حکومت دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں بیان کرنے میں ناکام رہی ہے اور مسئلہ کشمیر کو صرف فوٹو سیشن تک محدود رکھا گیا ہے بھارت عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر اپنے مزموم مقاصد حاصل نہیں کر سکتا پہلے برہان وانی اور اب ریاض نائیکو اور ان کے ساتھیوں کی شہادت نے تحریک آذادی میں نیا جوش اور ولولہ پیدا کر دیا ہے مطلوب انقلابی نے کہا ایک طرف پوری دنیا کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں پوری دنیا کے ممالک اپنے لوگوں کو بچانے کی فکر میں ہیں جبکہ مودی ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کا قتل عام بھی کروا رہا ہے اور دوسری طرف ایل او سی پہ سول آبادی پر گولہ باری کر رہا ہے انھوں نے کہا کہ مودی اگر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو گیا تو پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme