معروف فلم سٹار روز بٹ کے گھر سے چور نقدی لے اڑے   


کو شائع کی گئی۔ January 13, 2021    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

نامعلوم چور میرے گھر سے ساڑھے تین لاکھ رروپے چراکرلے گئے روز بٹ
لاہور(یواین پی) معروف فلم سٹار روز بٹ کے گھر سے چور نقدی لے اڑے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات فلم سٹار روز بٹ کے گھرنامعلوم چور داخل ہوئے اور ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی چرا کر لے گئے اداکارہ روز بٹ کے گھر چوری کی واردات سے شوبز حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز اداکارہ روز بٹ نے بتایا کہ نا معلوم چور رات کی تاریکی میں میرے گھر سے نقدی مبلغ ساڑھے تین لاکھ رروپے چرا کر لے گئے ہیں آرٹسٹ حساس انسان اور شائقین کا ورثہ ہوتے ہیں اگر ان کا مال و زر بھی محفوظ نہیں تو ھر ایک عام آدمی کاکیا حال ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy