معروف فلم ڈائریکٹر و شاعرمحمد ساجد علی ساجد کے اعزاز میںسالگرہ تقریب   


کو شائع کی گئی۔ June 8, 2021    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

فنکاروں نے میرے لئے سالگرہ کا اہتمام کیا ان کی محبتوں کا شکر گزار ہوں ساجد علی ساجد
لاہور (یواین پی) گزشتہ روز شوبز شخصیات اور میڈیا سے منسلک افراد نے معروف فلم ڈائریکٹر و شاعرمحمد ساجد علی ساجد کے اعزاز میں سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا تقریب میں ایم اے ٹھاکر کامیڈین،سنگرامیر احمد،جمیل شاد،مظہر خالق،ندیم بھٹی،استاد سجاد بری،سنگرفرید مغل،سلیم آفتابی،ملک شاکر،حسن عباس زیدی،حمیراناز،پونم ناز،ماہم،فصیحہ سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ساجد علی ساجد نے کہاکہ مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ساتھی فنکاروں نے میرے لئے سالگرہ کا خصوصی اہتمام کیا ان کی محبتوں کا بے پناہ شکر گزار ہوں میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ فنکاروں نے مجھے عزت بخشی رب کائنات انہیں جزا دے بعد ازاںمیڈیا پرسن اور چمکتے ستاروں کے جھرمٹ میں سالگرہ کیک کاٹا گیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme