مفاد پرست لوگ اسٹیج ڈرامہ کے ماحول کو تباہ کر رہے ہیں ایم اے ٹھاکر   


کو شائع کی گئی۔ March 30, 2019    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

رپورٹ۔ڈاکٹربی اے خرم
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہم سب کا فرض ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ نئے چہروں کو اسٹیج کی دنیا میں متعاف کراؤں اسٹیج کی دنیا میں مجھے بے پناہ کامیابیاں ملیں اور مجھے نئے پروجیکٹ مل رہے ہیں ان خیالات کااظہارپروڈیوسر،رائٹر،ڈائریکٹرکامیڈین اداکار ایم اے ٹھاکر نے یواین پی سے کیا ،انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں میں نے بہت سے فنکاروں کو متعارف کرایا ہے اور آئندہ بھی شوبز میں نئے چہرے متعارف کراتارہوں گا مفاد پرست لوگ اسٹیج ڈرامہ کے ماحول کو تباہ کر رہے ہیں مفاد پرست عناصر سے اسٹیج انڈسٹری کو بچانا ضروری ہے شوبز سے منسلک افراد اپنے پروفیشنل سے مخلص ہو جائیں تو اسٹیج کی دنیا کا ماحول بہتر ہوجائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题