مقتول صحافی کی نماز جنازہ میں صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت   


کو شائع کی گئی۔ February 17, 2020    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)مقتول صحافی کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندوں صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت صحافی کا قتل بڑا المیہ ہے قاتلوں فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ظفرعلی تفصیلات کے مطابق مقتول صحافی عزیز میمن کی نماز جنازہ گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول کے گرونڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید ظفر علی شاہ ایم پی اے سید سرفراز شاہ قوم پرست رہنما نیاز کالانی منور بیگ مغل امداد علی چانگ سید ہمایوں شاہ شرافت علی ناز صدر یونین آف جرنلسٹ نوشہروفیروز زاہد علی قائمخانی سمیت صحافیوں وکیلوں مختلف مکتبہ زندگی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی باخبر ذرائع کے مطابق محراب پور کے نجی ٹی وی چینل کے صحافی کو خیرپور میں سٹھارجہ کے قریب صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے قتل کیا گیا صحافی کے قتل پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ صحافی عزیز میمن کا قتل بڑا المیہ ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بدترین ہے جہاں اسمبلی ممبر اور صحافی بھی غیر محفوظ ہیں عزیز میمن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جسقم رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی کا کہنا تھا کہ عزیز میمن کا قتل افسوسناک ہے، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جب قتل پر سندھ کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے اور صحافتی تنظیموں کے رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتار نہ ہوئے تو سندھ بھر میں احتجاج کرینگے.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题