ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی بیٹی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل   


کو شائع کی گئی۔ February 18, 2020    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

کوالالمپور: (یواین پی) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد، جو 94 سال کے ہیں، کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم اپنی بیٹی کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم مہاتیر محمد ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران اپنی بیٹی مرینہ مہاتیر کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پروگرام رونگینگ نائٹ کے فنڈ ریزنگ ڈنر کا تھا جس میں وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اپنی بیٹی کے ساتھ رقص کیا۔ایونٹ میں مہاتیر محمد کو مالے گانا گاتے بھی دیکھا گیا جبکہ اس دوران ان کی اہلیہ ڈاکٹر سیتی ہمسہ کو وائلن بجاتے دیکھا گیا۔اس ایونٹ میں سابق سینئر سول ملازمین، ہائی کمشنرز اور سفیروں نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes