ملتان: نشتر اسپتال میں داخل مزید دو خواتین میں سوائن فلو کی تصدیق   


کو شائع کی گئی۔ January 22, 2016    ·(TOTAL VIEWS 1,830)      No Comments

1
ملتان(یواین پی)ملتان کے نشتر اسپتال میں داخل مزید دو خواتین میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی ہے۔ مزید تین افراد کو آئسو لیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق آئسو لیشن وارڈ میں زیر علاج مریضوں میں سے دو خواتین میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں وہاڑی کی رہائشی چالیس سالہ رضانہ بی بی اور سرگودھا کی رہائشی پینتالیس سالہ شہناز بی بی شامل ہیں جبکہ چھ مریضوں کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہیں۔ سوائن فلو کے شبے میں ہسپتال لائے گئے تین مریضوں میں خانیوال کے تینتالیس سالہ قربان، ملتان کی پچاس سالہ مقصودہ اور پچاس سالہ عبدالغفار شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy