ملتان : نوجوان شیر پر سوار ہوکر دولہنیا لینے پہنچ گیا   


کو شائع کی گئی۔ March 7, 2017    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

1
ملتان(یوا ین پی)ملتان میں انوکھی شادی،  دولہے میاں کی شیر پر بیٹھ کر بارات لے جانے کی خواہش پوری ہوگئی ،بارات  میں خواتین و مردوں سمیت 15 ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔تفصیلات کےمطابق ملتان میں دیکھنے کو ملی انوکھی اور شاندار شادی جس میں مقامی لیگی کارکن کا بیٹا شیر پر بیٹھ کر بارات پنڈال میں لے کر پہنچ گیا ، دولہے کو جہیز میں 5 کڑور سے زائد کا جہیز بھی دیا گیا ۔ لڑکی کے جہیز میں 3 درجن سونے کی انگوٹھیاں، دولہے کے بھائیوں کے لیئے 5 موٹر سائیکل اور دلہے کے لیے نئے ماڈل کی کار دی گئی جبکہ دولہے میاں نےسونے کا سہرا بھی باندھ رکھا تھا جو کہ پھوپھا کی جانب سے تحفے میں دیا گیاتھا ۔ اس شاندار بارات میں خواتین و مردوں سمیت 15 ہزار سے زائد مہمانوں کا اہتمام کیا گیا۔ دولہے کے والد کا کہنا ہے کہ لیگی کارکن ہیں، شیر سے محبت ہے اس لئے شیر کے ساتھ بارات لایا ہوں جبکہ دولہے عرفان کا کہنا ہے کہ میری خواہش تھی شیر پر بارات لے کر جاؤں جو میرے والد نے پوری کر دی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes