ملزمان نے ضمانتیں کرا لیں، مرغا نہ کرا سکا، عدالت میں پیشیاں تاحال جاری   


کو شائع کی گئی۔ July 26, 2020    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

گھوٹکی(یواین پی) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ملزمان نے تو عدالت سے ضمانتیں کرا لیں لیکن بد قسمت مرغا اپنی ضمانت نہ کرا سکا اور بدستور عدالت کی پیشیاں بھگت رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے گھوٹکی میں جوئے کے اڈے پر چھاپے میں ملزمان سے مرغا بھی برآمد کر لیا تھا، اڈے میں مرغوں کی لڑائی پر جوا ہو رہا تھا، تاہم برآمد ہونے والا مرغا اہلکاروں کے لیے بھی اب درد سر بن گیا ہے۔پولیس کے مطابق گھوٹکی میں 8 ماہ قبل مرغوں کی لڑائی پر جوئے کے دوران چھاپا مارا گیا تھا، چند ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم انھوں نے اپنی ضمانتیں تو کرا لیں لیکن مرغے کا کچھ نہ ہو سکا۔چونکہ پولیس نے مقدمے میں مرغے کی برآمدگی کا بھی ذکر کیا تھا اس لیے عدالت میں سماعت پر ہر بار پولیس اہلکاروں کو مرغے کو بھی پیش کرنا پڑ رہا ہے ادھر تھانے میں موجود اہلکار مرغے کی دیکھ بھال اور خوراک سے بھی پریشان ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق بیلو میرپور پولیس کا ایک اہلکار مرغے کو درخت کے تنے سے باندھ رہا ہے، اہل کار کے منہ میں سگریٹ بھی ہے، جس کا دھواں مرغے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ایک پولیس اہل کار نے بتایا کہ انھیں تھانے میں مرغے کی دیکھ بھال کرنے میں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہ ڈر بھی لگا رہتا ہے کہ کہیں کوئی جانور مرغے کو کھا نہ جائے۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل بیلو میرپور پولیس نے سید پور کے علاقے میں ایک جوئے کے اڈے پر چھاپا مار کر تین جواریوں حمزو محمدانی، غلام حیدر شیخ اور فدا حسین کو ایک لڑاکا مرغے کے ساتھ گرفتار کیا تھا، ملزمان نے اپنی ضمانت کرانے کے بعد مرغے کی ضمانت کے لیے بھی عدالت سے رجوع کیا تاہم اس کی ضمانت نہیں ہو سکی، ملزمان کا مؤقف تھا کہ تھانے میں مرغے کی صحیح طور پر دیکھ بھال نہیں ہو رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme