ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے کی قیمت میں استحکام   


کو شائع کی گئی۔ October 16, 2016    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

3
کراچی(یو این پی) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہوا۔ ہفتہ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں 1 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1252 ڈالر ہو گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی کراچی، حیدر آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت50ہزار800روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 542 روپے پر برقرار رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 750 روپے پر مستحکم دیکھی گئی۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دس گرام سونا 86 روپے سستا ہوا تاہم ایک تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار 800 روپے پر برقرار رہی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy