ملک امتیاز احمد سی بی اے یونین واپڈا سینئر وائس کنونیئر یوتھ ونگ منتخب   


کو شائع کی گئی۔ May 15, 2020    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

ملک امتیاز احمد سی بی اے یونین واپڈا سینئر وائس کنونیئر یوتھ ونگ منتخب
اوکاڑہ(یو این پی )ملک امتیاز احمد سی بی اے یونین واپڈا سینئر وائس کنونیئر یوتھ ونگ منتخب،نوٹیفکیشن جاری۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے)کے سرکل چیئرمین طاہر حسین اور جنرل سیکرٹری محمود ڈوگر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک امتیاز احمد کو سینئر وائس کنونیئر یوتھ ونگ اوکاڑہ مقرر کر دیا ہے سابق چیئرمین سرکل اوکاڑہ رانا شاہد،رانامزمل،حافظ رب نواز،عاکف جاوید،الطاف جٹ دیگر نے ملک امتیاز احمد کو یوتھ ونگ کا سینئر وائس کنونیئر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز اور عطائیت کے خلاف کریک ڈاؤن
اوکاڑہ(یو این پی )ڈرگ کنٹرولر ملک عرفان منیر کا غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز اور عطائیت کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن بنگلہ گوگیرہ میں ویلکم میڈیکل سٹور اور نیو پنجاب ویٹرنری سٹور پر چھاپہ دونوں میڈیکل سٹورز کو دوران چیکنگ غیر معیاری ادویات فروخت کرنے ادویات کا ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے سیل کر دیا اور چالان کر کے کیس ڈرگ کورٹ بھیج دیا دوران انسپیکشن مختلف میڈیکل سٹورز سے ادویات کے نمونہ جات لے کر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیج دیئے ڈرگ کنٹرولر ملک عرفان منیر نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات نشہ آور ادویات کی فروخت کرنے والوں اور عطائیت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے ۔
قرنطینہ سینٹرز پر ڈیوٹی دینے والے پولیس افسران میں کٹس تقسیم
اوکاڑہ(یو این پی )قرنطینہ سینٹرز پر ڈیوٹی دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو پاکستان پولیس شوٹنگ بال ٹیم نے کٹس تقسیم کیں تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑ ہ میں قرنطینہ سینٹرز پرڈیوٹی کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو پاکستان شوٹنگ بال کے کپتان محمد اشفاق نے ٹیم ممبران کے ہمراہ پولیس لائن میں کٹس ڈسٹرکٹ پولیس اوکاڑہ عمر سعید ملک کے حوالے کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes